اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں

     خوشاب نیوز ڈاٹ کام )لاری اڈا خوشاب کے سامنے رقبہ پر گذشتہ برس سے غیر قانونی قبضہ کی کوشسیں جاری ھیں .پچھلے سال قبضہ کرنے والے اور تھے اس سال اور ہیں. ان خیالات کا اظہار ضلع خوشاب کے سینئر و معروف صحافی تجزیہ نگار غلام محمد کھچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ امر شک وشبہ سے بالا تر ہے کہ یہ رقبہ صوبائ حکومت کی ملکیت ہے اس پر دوسرے فریق کے دعوے سپریم کورٹ تک خارج ہوچکے ہیں. یہ جگہ جمنیزیم کیلئے مختص بتائ جا رہی ہے. پجھلے سال قبضہ والے اس پر دوکانیں تعمیر کر رہےتھےاور اب والے اڈا بنا رہے ہیں۔ اس قبضہ کی کوشش کی وجہ سے شہر کے حالات خراب 
اسے بھی ضرور پڑھیں:انتظامیہ نے نہ روکا تو اگلے جمعہ کو بزور بازو قبضہ گروپ کو روکیں گے
ہورہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خوشاب خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے. حالانکہ ایک دوکاندار ایک فٹ آگے بڑھے تو اسے چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا جاتا ہے. اس قبضہ میں پاک آرمی کا نام بھی بار بار لیا جا رہا ہے اس کی سمجھ نھیں آرہی ۔. ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں وضاحت کرے تاکہ ابہام ختم ہو. یہاں یہ بھی نوٹ کریں.کہ پچھلے سال جلوس نکالنے والے اور تھے اس سال اور ہیں ۔اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں.۔
اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں Reviewed by Khushab News on 8:23:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.