دوران مجلس خاتون جاں بحق

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام )یوم عاشورہ کے روز نواحی گاؤں کھاٹواں میں عزاداری کے دوران ایک عورت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں 1موضع کھاٹواں کے امام بارگاہ میں کھاٹواں کی رہائشی مسماۃ مقبول فاطمہ مجلس عزا سن رہی تھی کہ اس دوران اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت  ہوا۔

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ممبر ضلعی امن کمیٹی خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام کے دوران مذہبی تقریبات کے موقع پر ضلع بھر کی پولیس فورس و دیگر انتظامیہ کے ساتھ مذہبی رہنماؤں سول سوسائٹی قائدین،صحافی برادری،تاجر رہنماؤں اور دیگر طبقات نے جس طرح باہمی رواداری بھائی چارے اور امن پسندی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس معاشرہ میں بھائی چارے اخوت اور امن و آتشی کے جذبات موجزن ہوں اس معاشرے کے خلاف طاغوتی طاقتیں بھی ناکام ہو جاتی ہیں پولیس اور دیگر انتظامیہ نے جس طرح اپنے فرائض منصبی ادا کیے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن نورپورتھل ملک غلام قادر اترا کے والد ملک محمد زمان اتراء کی قل خوانی بروز جمعۃ المبارک 13ستمبر ان کے ڈیرہ اترانوالہ داخلی نورپورتھل میں ادا کی جائے گی
دوران مجلس خاتون جاں بحق دوران مجلس خاتون جاں بحق Reviewed by Khushab News on ستمبر 12, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.