خواتین کے تعلیمی اداروں میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلیاں

خوشاب نیوزڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر قیادت گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا اہتمام سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے کیا تھا۔ریلی نکالنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی عورتوں 
پر بھارتیوں کے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ریلی میں خواتین نے منہ پر پٹیاں لگارکھی تھیں۔علاوہ ازیں ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اور بینرز وغیرہ بھی اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں ڈی ایم 
اوخیضراں علی،وومن کرائسزسنٹر کی انچارج سعدیہ،سیکرٹری آرٹی اے فریال نعیم،سکول ہیڈ مسٹریس میمونہ احسان،سوشل ویلفیئر آفیسر ایمن سکول کی طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی علاوہ ازیں گورنمنٹ کالج برائے خواتین قائدآباد اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ وادی سون میں بھی اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوئیں۔ 
خواتین کے تعلیمی اداروں میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلیاں خواتین کے تعلیمی اداروں میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلیاں Reviewed by Khushab News on ستمبر 20, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.