سولہ ماتمی جلوس ،27مجالس ہونگی فول سیکورٹی انتظامات

  (خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہر آباد میں 16ماتمی جلوس ،27مجالس ہونگی فول سیکورٹی انتظامات ،سی سی ٹی وی کیمرے ،واک تھرو گیٹ نصب ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم عاشورہ 10محرم الحرام کو 16 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 27مقامات پر مجالس عزا منعقد ہونگی۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی کشیدگی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدآمد کرایا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے علاوہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شہری دفاع کے رضا کاروں کو چوکس کر دیا ہے اور ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ جلوسوں کے راستوں اور مجلس عزا کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔
سولہ ماتمی جلوس ،27مجالس ہونگی فول سیکورٹی انتظامات سولہ ماتمی جلوس ،27مجالس ہونگی فول سیکورٹی انتظامات Reviewed by Khushab News on ستمبر 09, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.