قوم کا بچہ بچہ کشمیرکے ساتھ ہے ، بھاگٹانوالہ پریس کلب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)  بھاگٹانوالہ پریس کلب کے زیراہتمام کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جو پھیرو موڑ سے شروع ہو ئی او ر اس کا اختتام پریس کلب بھاگٹانوالہ پر ہوا ریلی میں صحافیوں ،تاجران ،سٹوڈنٹس اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پریس کلب محمداسلم چوہدری ، صدر ملک نذیر اعوان ،سماجی کارکن محمد عمران ،پروفیسر محمد ارشد نے کہا کہ مودی کا طاقتور بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ۔ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہو چکی ہے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اب ختم ہونے والے ہیں ۔ بھارت اگر غاصبانہ روپے و ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو اس کے نتاءچ انتہائی خطر ناک ہو نگے ۔ کشمیریوں کی لازوال رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی مسلسل 32دن سے کرفیوکا شکار ہیں اور اب ان کی پریشانی اور مشکل میں اضافہ ہو چکا ہے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات دستیاب نہیں ۔ کشمیر کی آزادی تک اور کے آخری قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔
قوم کا بچہ بچہ کشمیرکے ساتھ ہے ، بھاگٹانوالہ پریس کلب قوم کا بچہ بچہ کشمیرکے ساتھ ہے ،  بھاگٹانوالہ پریس کلب Reviewed by Khushab News on ستمبر 13, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.