پی ٹی آئی رہنما بھرے بازار میں قتل

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی رہنما بھرے بازر میں قتل ، ملزمان فرار، شہر میں غم و غصہ بتایا جاتا ہے کہ بھاگٹانوالہ مین بازار میں پی ٹی آئی رہنما ملک خالد اعوان خریدار ی میں مصروف تھا کہ اسی دوران مبینہ طور پر خالد مانڈا اور 3نا معلوم افراد مسلح پسٹل موٹر سائیکلوں پر سوار آگئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے خالد اعوان شدید زخمی ہو گئے لہذا فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ لے جایا گیا جہاں پر نازک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھاگٹانوالہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا۔خبر سنتے ہی عوام کا جم غفیر ہسپتال پہنچ گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ۔
پی ٹی آئی رہنما بھرے بازار میں قتل پی ٹی آئی رہنما بھرے بازار میں قتل Reviewed by Khushab News on ستمبر 19, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.