تبدیلی کا ٹائی ٹینک اپنے ہی سونامی میں ڈوب رہا ہے

Image result for ‫شاکر بشیر اعوان‬‎
خوشاب نیوزڈاٹ کام) سابق رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کا ٹائی ٹینک اپنے سونامی میں ہی ڈوب رہا ہے'مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے خواہشمندوں کی بھی چیخیں نکلوادی ہیں مصنوعی آکسیجن پر چلنے والی حکومت مانگے تانگے کے وزیروں اور مشیروں سے بھی تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی عوام کو تبدیلی کے خواب دکھانے اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمران ٹھس ہو گئے ہیں حقیقی نمائندگی کا عوام کو حق دیے بغیر مصنوعی طریقے سے مسلط کی جانیوالی قیادتیں تبدیلی نہیں لاسکتیں حالات نے یہ بات ثابت کر دی ہے نالائق اور نااہل لوگوں کو حکومت میں بٹھا کر تبدیلی کی امیدیں لگانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ہے خوشاب نیوز ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ اشیائے خورد ونوش آٹا دال چاول گھی چینی سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں جو حکومت مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتی وہ ملک کیا چلائے گی۔
تبدیلی کا ٹائی ٹینک اپنے ہی سونامی میں ڈوب رہا ہے  تبدیلی کا ٹائی ٹینک اپنے ہی  سونامی میں ڈوب رہا ہے Reviewed by Khushab News on 4:43:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.