بیٹے اور کمسن پوتے کو قتل کرڈالا

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) زمین کے تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے اور پوتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بہو شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ کے نواحی موضع بہک دائم کے رہائشی محمد سرفراز نے زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا بیٹا صفدر، اس کا کمسن پوتا احمد اور بہو شدید زخمی ہوگئے جن کو فور ی طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ شفٹ کیا گیا جہاں پر صفدر اور احمد دم توڑ گئے۔ تھانہ لکسیاں پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیں۔
بیٹے اور کمسن پوتے کو قتل کرڈالا بیٹے اور کمسن پوتے کو قتل کرڈالا Reviewed by Khushab News on ستمبر 19, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.