والی بال کے تنازعہ پر گولی ماردی

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال سرگودھا ،والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی اور گالی گلوچ ہونے پر بدلہ لینے کے لیے نوجوان نے دکاندار کی دکان پر جا کر پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے دکاندار مختار شدید زخمی ہو گیا ایک روز قبل میچ کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی ملزم علی شجاع نے مختار کی دکان پر جا کر فائرنگ کر دی گولی لگنے سے مختار زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس تھانہ ساہیوال نے زخمی مختار کے بیان پر ملزم علی شجاع کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
والی بال کے تنازعہ پر گولی ماردی والی بال کے تنازعہ پر گولی ماردی Reviewed by Khushab News on ستمبر 13, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.