عوام کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے، عمر اسلم اعوان

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سابق نام نہاد تجربہ کار حکمران بھاری قرضو کی صورت میں ملک اور معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے یہ اقتدار کی باریاں لینے والی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے ادوار کے ہیں لیکن اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی،وزیر اعظم عمران خان ہرگز مایوس نہیں اور انشا اللہ پاکستان کے بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے کھٹوائی سے نوشہرہ روڈ کا معائنہ کیا الحمدللہ کام تسلی بخش ہو رہا ہے انشااللہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق دسمبر تک روڈ مکمل ہو جاۓ گا علاقہ.کے لوگوں کا یہ دیرینہ خواب تھا۔اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ترقیاتی عمل تیزکرنے کے لئے کوشاں ہے۔۔ملک عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہ وہیر سے ہائی سکول اور مہرہ تک سڑک دینے کا وعدہ پورا کردیا ہے اور ترقی کا سفر انشااللہ جاری رہے گا عوام کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے۔
عوام کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے، عمر اسلم اعوان عوام کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے، عمر اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 3:49:00 PM Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.