عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند حکمران مقبوضہ کشمیر کی فکر چھوڑ کر اب سارے بھارت کی فکر کریں جو بھارتی حکومت کی انتہا پسند سوچ کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہا ہے۔پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی عوام کا بھی دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری عبدالمنان سابق کونسلر چوہدری شاہد ریحان گوندل' آصف اقبال ڈھڈی' رانا جہانگیر' بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام بھارتی حکمرانوں کے کشمیریوں کے بارے میں ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر پوری پاکستانی قوم کی بقاء ہے بھارت دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی قوم اپنے لہو سے بے مثال قربانیوں کی داستان رقم کررہی ہے۔
عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے Reviewed by Khushab News on ستمبر 16, 2019 Rating: 5
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.